۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
1

حوزہ/ مقبوضہ علاقوں کے دسیوں ہزار مکینوں نے اتوار کے روز بڑے پیمانے پر مظاہرے اور اجتماعات منعقد کرکے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب کے کپلان ضلع میں اتوار کی شام صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ منعقد ہوا۔

کپلان کے علاقے کی طرف جانے والی سڑکیں مظاہرین سے بھری ہوئی تھیں جو نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، دیگر بڑے مظاہرے ایلات، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفا میں بھی ہوئے ہیں۔

یہ مظاہرہ اس وقت منعقد ہوئے جب مقبوضہ علاقوں میں کل سے ملک گیر ہڑتال شروع ہونے والی ہے، اسرائیلی لیبر یونین کے سربراہ نے اتوار کی شام کو مقبوضہ علاقوں میں لیبر اور اقتصادی شعبوں میں عام ہڑتال کا اعلان کیا۔

غزہ میں 5 اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کی خبر کی اشاعت سے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اور نیتن یاہو کے خلاف تنقید میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی قیدیوں اور لاپتہ افراد کی تنظیم، ان قیدیوں کے اہل خانہ اور اسرائیلی تجزیہ کاروں نے غزہ کی پٹی میں اس صیہونی حکومت کے مزید 6 قیدیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار نیتن یاہو کو ٹھہرایا اور ان کی کابینہ کا تختہ الٹنے تک ملک گیر ہڑتال کی کال دی۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بروز اتوار اعلان کیا کہ اس حکومت میں ہڑتال کی کال کے پیش نظر "بن گورین" ہوائی اڈہ کل پیر کی صبح سے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا،یہ فیصلہ صیہونی حکومت کی مزدور یونین کی طرف سے آج ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .